سورة النبأ - آیت 7

وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا) ؟ (١)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ الْجِبَالَ اَوْتَادًا : اور زمین کا توازن قائم رکھنے اور اسے مسلسل زلزلے کی کیفیت سے بچانے کے لیے اس میں پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا۔ ’’ اَوْتَادًا ‘‘ ’’وَتَدٌ‘‘ کی جمع ہے، میخیں۔