سورة المرسلات - آیت 46

كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھالو اور فائدہ اٹھالو بیشک تم گنہگار ہو (١)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِيْلًا ....: سورت کے آخر میں قیامت کو جھٹلانے والوں کو پھر خطاب ہے کہ دنیا میں کھالو اور فائدہ اٹھالو، یہ سامان بالکل قلیل ہے، جیسا کہ فرمایا: ﴿ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيْلٌ﴾ [ النساء : ۷۷ ] ’’کہہ دے دنیا کا سامان بہت تھوڑا ہے۔‘‘ یقیناً تم مجرم ہو، قیامت کے دن تمھارے جیسے جھٹلانے والوں کے لیے بہت بڑی خرابی اور بربادی ہے۔