سورة الإنسان - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اس سورت کو ”سُوْرَةُ الإِْنْسَانِ“ اور ’’سُوْرَةُ هَلْ أَتٰي‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ (قاسمی) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : (( کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقْرَأُ فِي الْجُمُعَۃِ فِيْ صَلاَۃِ الْفَجْرِ: ﴿ الٓمّٓ (1) تَنْزِيْلُ ﴾ [ السجدۃ : ۱،۲ ] وَ ﴿هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ ﴾ [ الإنسان : ۱ ] )) [ بخاري، الجمعۃ، باب ما یقرأ في صلاۃ الفجر یوم الجمعۃ : ۸۹۱ ] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورۂ سجدہ اور سورۂ دہر کی تلاوت کیا کرتے تھے۔‘‘