سورة المدثر - آیت 1

يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اے کپڑا اوڑھنے والے (١)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

يٰاَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ: ’’ الْمُدَّثِّرُ‘‘ اصل میں ’’ اَلْمُتَدَثِّرُ‘‘ تھا ’’تاء‘‘ کو دال سے بدل کر دال میں ادغام کر دیا گیا۔ جو کپڑا جسم کے ساتھ ملا ہوا ہو اسے ’’شعار‘‘ اور جو اس کے اوپر پہنا جائے اسے ’’دثار‘‘ کہتے ہیں۔ اس خطاب کی وجہ کے لیے دیکھیے سورۂ مزمل کی پہلی آیت کی تفسیر۔