سورة الجن - آیت 22
قُلْ إِنِّي لَن يُجِيرَنِي مِنَ اللَّهِ أَحَدٌ وَلَنْ أَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کہہ دیجئے کہ مجھے ہرگز کوئی اللہ سے بچا نہیں سکتا (١) اور میں ہرگز اس کے سوا کوئی جائے پناہ بھی نہیں پا سکتا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قُلْ اِنِّيْ لَنْ يُّجِيْرَنِيْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ ....: یعنی آپ انھیں کہہ دیں کہ اگر میں اللہ کے ساتھ کسی اور کو پکاروں یا اس کی نافرمانی کروں تو اللہ کی گرفت سے مجھے کوئی نہیں بچا سکے گا اور نہ مجھے اس کے علاوہ کوئی جائے پناہ مل سکے گی، تو تم اس کی گرفت سے کیسے بچ سکو گے اور کس کی پناہ میں جاؤ گے؟