سورة النسآء - آیت 50

انظُرْ كَيْفَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ ۖ وَكَفَىٰ بِهِ إِثْمًا مُّبِينًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

دیکھو یہ لوگ اللہ تعالیٰ پر کس طرح جھوٹ باندھتے ہیں (١) اور یہ (حرکت) گناہ ہونے کے لئے کافی ہے (٢)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ كَفٰى بِهٖۤ اِثْمًا مُّبِيْنًا: یعنی ان کے یہ جھوٹے دعوے اور اللہ تعالیٰ پر افترا ہی ان کے سخت گناہ گار ہونے کے لیے کافی ہے۔