سورة المعارج - آیت 3
مِّنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں والا ہے (١)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
مِنَ اللّٰهِ ذِي الْمَعَارِجِ : ’’الْمَعَارِجِ‘‘ ’’عَرَجَ يَعْرُجُ‘‘ (ن) سے ’’مِعْرَجٌ‘‘کی جمع ہے، چڑھنے کا آلہ، سیڑھی، زینہ۔ یعنی اس عذاب کو معمولی نہ سمجھو، بلکہ وہ اس اللہ کی طرف سے ہو گا جو سیڑھیوں والا ہے، یعنی اس کی ذات بہت ہی بلند ہے۔ فرشتوں کو اس کے حضور پیش ہونے کے لیے کئی سیڑھیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ ’’ الْمَعَارِجِ ‘‘ (سیڑھیوں) سے مراد آسمان ہیں، کیونکہ فرشتے آسمانوں پر چڑھتے ہوئے سدرۃ المنتہیٰ کے پاس اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہوتے ہیں۔