سورة الملك - آیت 24
قُلْ هُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہہ دیجئے! کہ وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلا دیا اور اس کی طرف تم اکٹھے کئے جاؤ گے۔ (١)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قُلْ هُوَ الَّذِيْ ذَرَاَكُمْ فِي الْاَرْضِ....: جو تمھیں روئے زمین پر پھیلا سکتا ہے وہ تمھیں دوبارہ اکٹھا بھی کر سکتا ہے اور کرے گا۔