سورة المنافقون - آیت 2
اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے (١) پس اللہ کی راہ سے رک گئے (٢) بیشک برا ہے وہ کام جو یہ کر رہے ہیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِتَّخَذُوْا اَيْمَانَهُمْ جُنَّةً....: اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ مجادلہ کی آیت (۱۶) کی تفسیر۔ ’’ سَبِيْلِ اللّٰهِ ‘‘ سے مراد اسلام بھی ہے اور جہاد بھی۔