سورة الواقعة - آیت 32

وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور بکثرت پھلوں میں۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ فَاكِهَةٍ كَثِيْرَةٍ: ’’بہت زیادہ‘‘ میں پھلوں کی قسموں کا بہت زیادہ ہونا بھی شامل ہے اور مقدار میں بہت زیادہ ہونا بھی۔ اس کثرت کا مقصد اصحاب الیمین کی ضیافت اور عزت افزائی ہے، آگے ان کی مرضی ہے، جتنا چاہیں جب چاہیں کھائیں۔