سورة القمر - آیت 13
وَحَمَلْنَاهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلْوَاحٍ وَدُسُرٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم نے اسے تختوں اور کیلوں والی کشتی پر سوار کرلیا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ حَمَلْنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّ دُسُرٍ:’’ اَلْوَاحٍ ‘‘ ’’لَوْحٌ‘‘ کی جمع ہے، لکڑی وغیرہ کے تختے۔ ’’ دُسُرٍ ‘‘ ’’دِسَارٌ‘‘ کی جمع ہے، جیسے ’’كِتَابٌ‘‘ کی جمع ’’كُتُبٌ‘‘ ہے، کیل یا میخیں خواہ لکڑی کی ہوں یا لوہے وغیرہ کی، جن کے ساتھ تختے جوڑے جاتے ہیں۔ مراد کشتی ہے جو نوح علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق طوفان آنے سے پہلے تیار کر لی تھی۔ مزید دیکھیے سورۂ ہود (۳۷ تا ۴۱)کی تفسیر۔