سورة القمر - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ (سورۃ القمر۔ سورۃ نمبر ٥٤۔ تعداد آیات ٥٥)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
عبید اللہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے پوچھا : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحیٰ اور عید الفطر میں کیا قراء ت فرماتے تھے؟ ‘‘انھوں نے کہا : ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں میں ’’ قٓ وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِيْدِ ‘‘ اور ’’ اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ ‘‘ کی قراءت فرمایا کرتے تھے۔‘‘ [ مسلم، صلاۃ العیدین، باب ما یقرأ بہ في صلاۃ العیدین : ۸۹۱ ]