سورة النجم - آیت 54
فَغَشَّاهَا مَا غَشَّىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر اس پر چھا دیا جو چھایا (١)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰى: ’’غَشِيَ يَغْشٰي‘‘ (ع) کسی چیز کا دوسری کو ڈھانپ لینا۔ ’’غَشّٰي يُغَشِّيْ‘‘ (تفعیل) کسی چیز پر ڈھانپنے والی چیز ڈال دینا، کسی چیز کو دوسری سے ڈھانپ دینا۔ یہ اندازِ بیاں اس عذاب کی ہولناکی کے بیان کے لیے ہے۔ مزید دیکھیے سورۂ طٰہٰ (۷۸)۔