سورة الطور - آیت 43
أَمْ لَهُمْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا اللہ کے سوا کوئی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَيْرُ اللّٰهِ : یا پھر اللہ تعالیٰ کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے جو عبادت کا مستحق ہے اور نفع و نقصان کا اختیار رکھتا ہے۔ 2۔ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ: ’’مَا‘‘ موصولہ بھی ہو سکتا ہے اور مصدریہ بھی۔ موصولہ ہو تو معنی ہے ’’پاک ہے اللہ اس سے جو وہ شریک بناتے ہیں۔‘‘ مصدریہ ہو تو معنی ہے ’’پاک ہے اللہ ان کے شریک بنانے سے۔‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے اور بنائے ہوئے شریکوں سے پاک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ ان لوگوں کے بنائے ہوئے معبودوں کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں، یہ محض اپنے وہم و گمان کی پوجا کر رہے ہیں۔