سورة الطور - آیت 20
مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ ۖ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے (١) اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کرا دیئے ہیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ مُتَّكِـِٕيْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ: ابن کثیر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ وہ تخت قطار در قطار آمنے سامنے بچھے ہوں گے، جیسا کہ فرمایا : ﴿عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيْنَ﴾ [الصافات : ۴۴] ’’تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔‘‘ 2۔ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِيْنٍ: اس کے لیے دیکھیے سورۂ دخان (۵۴) کی تفسیر۔