سورة الطور - آیت 14
هَٰذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہی وہ آتش دوزخ ہے جسے تم جھوٹ بتلاتے تھے (١)۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِيْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ: یعنی فرشتے انھیں ذلیل کرنے کے لیے کہیں گے، یہی وہ جہنم ہے جسے تم دنیا میں مسلسل جھٹلاتے رہے۔ ’’ كَانَ ‘‘ استمرار کے لیے ہے۔