سورة الذاريات - آیت 42

مَا تَذَرُ مِن شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

وہ جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیدہ ہڈی کی طرح (چورا چورا) کردیتی تھی۔ (١)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

مَا تَذَرُ مِنْ شَيْءٍ اَتَتْ عَلَيْهِ ....: ’’اَلرَّمِيْمُ‘‘ بوسیدہ، پرانی، گلی ہوئی ہڈی۔