سورة الذاريات - آیت 3

فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر چلنے والی نرمی سے (١)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَالْجٰرِيٰتِ يُسْرًا: یہ بھی ان ہواؤں ہی کی صفت ہے کہ پھر وہ اتنے بے حساب وزنی بادلوں کو اٹھا کر آسانی کے ساتھ چلتی ہیں، انھیں اس بوجھ کی وجہ سے چلنے میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آتی۔