سورة الدخان - آیت 54

كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہ اسی طرح ہے (١) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے (٢

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

كَذٰلِكَ: ’’أَيْ اَلْأَمْرُ كَذٰلِكَ‘‘ یا ’’ يَكُوْنُ كَذٰلِكَ‘‘ یعنی ایسے ہی ہو گا، نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِيْنٍ:’’ حُوْرٌ ‘‘ ’’حَوْرَاءُ‘‘ کی جمع ہے، نہایت گوری عورت جس کی آنکھوں کی سیاہی بہت سیاہ اور سفیدی بہت سفید ہو، جسے دیکھتے ہی بندہ حیران رہ جائے۔ بعض نے معنی کیا، سیاہ آنکھ والی عورت جس کی آنکھ میں سفیدی کا حصہ بہت کم ہو۔ ’’ عِيْنٍ ‘‘ ’’عَيْنَاءُ‘‘ کی جمع ہے، بڑی آنکھوں والی عورت۔