سورة الدخان - آیت 31

مِن فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

(جو) فرعون کی طرف سے (ہو رہی) تھی۔ فی الواقع وہ سرکش اور حد سے گزر جانے والوں میں تھا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

مِنْ فِرْعَوْنَ: وہ عذاب کیا تھا؟ وہ فرعون تھا، اس کی ذات ہی بنی اسرائیل کے لیے مجسمۂ عذاب تھی۔ اِنَّهٗ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِيْنَ: اس کی سرکشی اور زیادتی کے لیے دیکھیے سورۂ قصص کی آیت (۴) کی تفسیر۔