سورة الدخان - آیت 15

إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَائِدُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہم عذاب کو تھوڑا دور کردیں گے تو تم پھر اپنی سی حالت پر آجاؤ گے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

ِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِيْلًا ....: یعنی ہم تمھارے رسول کی دعا سے عذاب کو تھوڑی مدت کے لیے ہٹانے والے ہیں، تاکہ تمھارے ایمان لانے کے وعدے کی حقیقت سامنے آ جائے اور تم پر حجت پوری ہو جائے، اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ عذاب ہٹنے پر تم دوبارہ وہی کچھ کرو گے جو پہلے کرتے تھے۔