سورة الزخرف - آیت 3
إِنَّا جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے اسکو عربی زبان کا قرآن بنایا ہے کہ تم سمجھ لو (١)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِنَّا جَعَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِيًّا....: اس آیت میں یہ یقین دلانے کے ساتھ کہ اس کتاب کو ہم نے ہی نازل کیا ہے، اسے عربی قرآن بنا کر نازل کرنے کی حکمت بیان فرمائی ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ یوسف کی آیت (۲) کی تفسیر۔