سورة الشورى - آیت 12
لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کی ہیں جس کی چاہے روزی کشادہ کردے اور تنگ کردے، یقیناً وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ لَهٗ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ : اس کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ زمر (۶۳)۔ 2۔ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَآءُ وَ يَقْدِرُ: اس کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ عنکبوت (۶۲)۔