سورة الصافات - آیت 166

وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہو (١)۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ۠ : اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ وَ لَهٗ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَنْ عِنْدَهٗ لَا يَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ لَا يَسْتَحْسِرُوْنَ (19) يُسَبِّحُوْنَ الَّيْلَ وَ النَّهَارَ لَا يَفْتُرُوْنَ﴾ [ الأنبیاء : ۱۹، ۲۰ ] ’’اور اسی کا ہے جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو اس کے پاس ہیں وہ نہ اس کی عبادت سے تکبر کرتے ہیں اور نہ تھکتے ہیں۔ وہ رات اور دن تسبیح کرتے ہیں، وقفہ نہیں کرتے۔‘‘