سورة الصافات - آیت 139

وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِنَّ يُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ: ان کا نام حدیث میں یونس بن مَتّٰی آیا ہے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( لاَ يَنْبَغِيْ لِعَبْدٍ أَنْ يَّقُوْلَ أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُوْنُسَ بْنِ مَتّٰی)) [بخاري، أحادیث الأنبیاء، باب قول اللّٰہ تعالٰی : ﴿و إن یونس لمن المرسلین ﴾ : ۳۴۱۶ ] ’’کسی بندے کے لائق نہیں کہ وہ کہے کہ میں یونس بن مَتّٰی سے بہتر ہوں۔‘‘