سورة الصافات - آیت 92
مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تمہیں کیا ہوگیا بات نہیں کرتے ہو۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ : جب بتوں کی طرف سے جواب نہ ملا تو کہنے لگے، تمھیں کیا ہے کہ تم بولتے نہیں! ناک نقشہ اور تمام اعضا تو تمھارے انسانوں جیسے ہیں، مگر تم نہ کھا سکتے ہو، نہ بول سکتے ہو، پھر تعجب ہے کہ وہ انسان تمھیں پوجنے لگے جو کھاتے پیتے بھی ہیں اور بولتے بھی ہیں؟