سورة الصافات - آیت 86
أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟ (١)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اَىِٕفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِيْدُوْنَ : ’’ ىِٕفْكًا ‘‘ مصدر بمعنی اسم مفعول برائے مبالغہ ہے اور ’’اٰلِهَةً ‘‘ اس سے بدل ہے۔ ’’ ىِٕفْكًا ‘‘ کو اصل معنی میں لیں تو یہ مفعول لہٗ بن جائے گا۔