سورة الصافات - آیت 82
ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِيْنَ : پھر نوح علیہ السلام کو ملنے والی جزا میں سے ایک بہت بڑی جزا یہ ہے کہ ہم نے انھیں اور ان کے اہل کو نجات دی اور دوسرے تمام لوگوں کو غرق کر دیا جو ان پر ایمان نہیں لائے اور انھیں عمر بھر ستاتے رہے، کیونکہ دشمنوں سے انتقام کے ساتھ دل اور آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں۔