سورة الصافات - آیت 74
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
سوائے اللہ کے برگزیدہ بندوں کے (١)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ : یعنی ہم نے تمام جھٹلانے والوں کو تباہ و برباد کر دیا، مگر اللہ کے وہ بندے جو اس کی توحید و عبادت کے لیے چنے ہوئے تھے، وہی محفوظ رہے۔ آگے چند ’’مُنْذِرِيْنَ‘‘ (ڈرانے والوں) اور چند ’’مُنْذَرِيْنَ‘‘ (ڈرائے جانے والوں) کے قصے بیان فرمائے، تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حق کے تمام داعی حضرات کے دلوں کو اطمینان حاصل ہو اور حق جھٹلانے والوں کو عبرت ہو۔