سورة الصافات - آیت 69

إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقین مانو ! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکایا ہوا پایا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّيْنَ ....: ’’ اَلْفَوْا ‘‘ ’’أَلْفٰي يُلْفِيْ إِلْفَاءً‘‘ (افعال) پانا۔ ’’ يُهْرَعُوْنَ ‘‘ کی وضاحت کے لیے دیکھیے سورۂ ہود کی آیت(۷۸) کی تفسیر۔ یعنی ان کفار کے عذاب الیم کا سبب یہ ہے کہ انھوں نے اپنے آباء کو ضلالت پر جمے ہوئے دیکھا اور اندھوں کی طرح بغیر سوچے سمجھے ان کے پیچھے دوڑ پڑے، جیسے کوئی انھیں پیچھے سے ہانک رہا ہو۔