سورة الصافات - آیت 66

فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

(جہنمی) اسی درخت میں سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے (١)۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا ....: یعنی جہنمیوں پر ایسی خوف ناک بھوک مسلط ہو گی کہ زقوم کے نہایت تلخ ہونے اور گلے میں اٹکنے کے باوجود اسے چارو ناچار کھائیں گے۔ دیکھیے سورۂ مزمل (۱۲، ۱۳) اور غاشیہ (۶، ۷) اور پیٹ بھر کر کھائیں گے۔