سورة الصافات - آیت 41

أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

انہیں کے لئے مقررہ روزی ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌ : یعنی ایسی روزی جو ان کے لیے مقرر ہو چکی ہے، جس کے ملنے کا انھیں یقین ہے کہ ہمیشہ ملتی رہے گی، کبھی روکی نہیں جائے گی۔ اگلی آیت میں اس کی کچھ تفصیل بیان فرمائی۔