سورة الصافات - آیت 38

إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزہ) چکھنے والے ہو۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّكُمْ لَذَآىِٕقُوا الْعَذَابِ الْاَلِيْمِ: اس سے پہلے انھوں نے آپس میں جو کہا تھا ’’ اِنَّا لَذَآىِٕقُوانَ ‘‘ (ہم عذاب چکھنے والے ہیں) صحیح بھی ہو سکتا تھا، غلط بھی۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے یقینی بات کا اعلان فرمایا کہ تم یقیناً دردناک عذاب چکھنے والے ہو۔