سورة الصافات - آیت 9
دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ:’’دَحَرَ يَدْحَرُ دَحْرًا وَ دُحُوْرًا‘‘ (ف) بھگانا، دفع کرنا۔ ’’ وَّاصِبٌ ‘‘ ’’وَصَبَ يَصِبُ وُصُوْبًا‘‘ (ض) دائمی ہونا۔ یعنی ان کے لیے دائمی عذاب ہے، کیونکہ دنیا میں بھگانے کے لیے ان پر شہاب پھینکے جاتے ہیں اور آخرت میں جہنم کا عذاب اس کے علاوہ ہے۔