سورة النمل - آیت 72

قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جواب دیجئے! کہ شاید بعض وہ چیزیں جن کی تم جلدی مچا رہے ہو تم سے بہت ہی قریب ہوگئی ہوں (١)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

قُلْ عَسٰى اَنْ يَّكُوْنَ رَدِفَ لَكُمْ ....: ’’ردیف‘‘ اس شخص کو کہتے ہیں جو سواری پر کسی شخص کے پیچھے بیٹھا ہو۔ یعنی جلدی نہ مچاؤ، جس عذاب کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو، وہ ہرحال میں آکر رہے گا اور ہو سکتا ہے کہ اس کا کچھ حصہ تمھارے قریب آپہنچا ہو۔ اس کچھ حصے کا آغاز تو جنگِ بدر ہی سے ہو گیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں اس کچھ حصے کی کئی قسطوں سے کفار کو سابقہ پیش آتا رہا، پھر قبر کا عذاب بھی قریب ہے اور قیامت بھی کچھ دور نہیں، فرمایا : ﴿ اَتٰى اَمْرُ اللّٰهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْهُ ﴾ [ النحل : ۱ ] ’’اللہ کا حکم آگیا، سو اس کے جلد آنے کا مطالبہ نہ کرو۔‘‘