سورة الشعراء - آیت 118

فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس تو مجھ میں اور ان میں کوئی قطعی فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے باایمان ساتھیوں کو نجات دے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَافْتَحْ بَيْنِيْ وَ بَيْنَهُمْ فَتْحًا....: اس فیصلے سے مراد انھیں نیست و نابود کر دینے والا عذاب ہے، جو’’ وَ نَجِّنِيْ وَ مَنْ مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ ‘‘ سے سمجھ میں آ رہا ہے۔