سورة الشعراء - آیت 110

فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو (١)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِيْعُوْنِ: یہ آیت دوبارہ آئی ہے، اس کے تکرار میں حکمت یہ ہے کہ پہلی آیت میں رسول امین کی اطاعت کا حکم دیا ہے اور اس کو جھٹلانے پر اللہ سے ڈرایا ہے اور اس آیت میں اس رسول کو جھٹلانے پر اللہ تعالیٰ سے ڈرایا ہے جو پیغامِ الٰہی پہنچانے میں کسی اجرت کا مطالبہ نہیں کرتا۔ فرمایا، ایسے بے لوث خیر خواہ کو جھٹلاتے ہوئے اللہ سے ڈرو اور اس کی اطاعت کرو۔