سورة الشعراء - آیت 88

يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس دن کہ مال اور اولاد کچھ کام نہ آئے گی۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَ: جس دن آدمی کو اللہ کے عذاب سے کوئی مال نہیں بچا سکے گا، خواہ زمین بھرنے کے برابر سونا ہو (آل عمران : ۹۱) اور صرف بیٹے ہی نہیں، زمین کے تمام لوگ بطور فدیہ پیش کیے جائیں تو وہ بھی کام نہ آئیں گے۔ (معارج : ۱۱ تا ۱۴)