سورة الشعراء - آیت 65
وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُ أَجْمَعِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور موسیٰ (علیہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والوں کو ہم نے نجات دی۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اَنْجَيْنَا مُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗ....: یعنی اس وقت وہ دونوں ایک دوسرے کے قریب تھے کہ ہم نے اس پانی سے موسیٰ علیہ السلام اور ان کے تمام ساتھیوں کو بچا کر نکال لیا، پھر ہم نے اسی پانی کے ساتھ دوسروں کو غرق کر دیا۔