سورة الشعراء - آیت 36
قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ان سب نے کہا آپ اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دیجئے اور تمام شہروں میں ہر کارے بھیج دیجئے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قَالُوْا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ....: ان آیات کی تفسیر سورۂ اعراف (۱۱۱، ۱۱۲) میں گزر چکی ہے، فرق یہ ہے کہ وہاں ’’اَرْسِلْ ‘‘ ہے اور یہاں ’’ابْعَثْ‘‘ ہے، دونوں ہم معنی ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں ’’ سٰحِرٍ عَلِيْمٍ ‘‘ ہے اور یہاں ’’ سَحَّارٍ عَلِيْمٍ ‘‘ ہے، یہاں مبالغہ کا صیغہ ہونے کی وجہ سے ترجمہ کیا ہے : ’’کہ وہ تیرے پاس ہر بڑا جادو گر لے آئیں، جو بہت ماہر فن ہو۔‘‘ جبکہ وہاں ترجمہ ہے ’’کہ وہ تیرے پاس ہر ماہر فن جادوگر لے آئیں۔‘‘