سورة الفرقان - آیت 66

إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بیشک وہ ٹھہرنے اور رہنے کے لحاظ سے بدترین جگہ ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا:’’ مُسْتَقَرًّا ‘‘ کچھ مدت ٹھہرنے کی جگہ گناہ گار مسلمانوں کے لیے اور ’’ مُقَامًا ‘‘ ہمیشہ اقامت کی جگہ کفار کے لیے۔ یہ جملہ بھی رب رحمان اور عباد الرحمان دونوں کا ہو سکتا ہے۔