سورة المؤمنون - آیت 65
لَا تَجْأَرُوا الْيَوْمَ ۖ إِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آج مت بلبلاؤ یقیناً تم ہمارے مقابلہ پر مدد نہ کئے جاؤ گے (١)۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
لَا تَجْـَٔرُوا الْيَوْمَ ....: یعنی اب بلبلانے اور چیخنے چلانے سے کچھ حاصل نہیں، کیونکہ یہ جزا کا وقت ہے، توبہ اور عمل کا وقت ختم ہو گیا۔ اب ہماری طرف سے کسی مدد کی امید مت رکھو۔ دیکھیے سورۂ مومن (۸۲ تا ۸۵)۔