سورة طه - آیت 25
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ میرے لئے کھول دے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ....: دوسری جگہ فرمایا : ﴿ وَ يَضِيْقُ صَدْرِيْ وَ لَا يَنْطَلِقُ لِسَانِيْ ﴾ [الشعراء : ۱۳ ] ’’اور میرا سینہ تنگ ہوتا ہے اور میری زبان چلتی نہیں۔‘‘ یعنی اتنی بڑی ذمہ داری اٹھانے سے میرے دل میں جو تنگی محسوس ہوتی ہے وہ دور فرما دے اور اس منصب عظیم کا بوجھ اٹھانے کے لیے جس ہمت، پامردی اور حوصلہ مندی کی ضرورت ہے وہ میرے دل میں پیدا فرما دے اور میرا تبلیغ رسالت کا کام میرے لیے آسان فرما دے۔