سورة ھود - آیت 106
فَأَمَّا الَّذِينَ شَقُوا فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
لیکن جو بدبخت ہوئے وہ دوزخ میں ہونگے وہاں چیخیں گے چلائیں گے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَاَمَّا الَّذِيْنَ شَقُوْا ....: ’’ زَفِيْرٌ ‘‘ اور ’’ شَهِيْقٌ ‘‘ دونوں گدھے کی آوازیں ہیں۔ ’’ زَفِيْرٌ ‘‘ اس کے شروع کی آواز اور ’’ شَهِيْقٌ ‘‘ اس کے آخر کی آواز، یعنی نہایت بری چیخنے چلانے کی آوازیں نکالیں گے۔