سورة یونس - آیت 29
فَكَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِن كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغَافِلِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
سو ہمارے تمہارے درمیان اللہ کافی ہے گواہ کے طور پر کہ ہم کو تمہاری عبادت کی خبر بھی نہ تھی (١)۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيْدًۢا....: یہ الفاظ قسم کے معنی میں بھی آتے ہیں۔ ’’اِنْ كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغٰفِلِيْنَ ‘‘ میں ’’اِنْ كُنَّا‘‘ دراصل ’’اِنَّا كُنَّا ‘‘تھا، ’’غَافِلِيْنَ ‘‘پر لام کا آنا اس بات کی دلیل ہے، اس لیے اس ’’ اِنْ كُنَّا ‘‘ کا معنی ’’اِنَّا كُنَّا ‘‘ کیا ہے، یعنی یہاں ’’ إِنَّ ‘‘ کا ایک نون اور جمع متکلم کی ضمیر ’’ نَا ‘‘ دونوں مقدر ہیں۔