سورة الاعراف - آیت 120
وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور وہ جو ساحر تھے سجدہ میں گر گئے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اُلْقِيَ السَّحَرَةُ سٰجِدِيْنَ: یعنی چونکہ جادوگر جادو کی حقیقت کو سمجھتے تھے، اس لیے معجزہ دیکھ کر وہ بے اختیار سجدے میں گر پڑے، جیسے وہ خود نہ گرے ہوں بلکہ اندر سے کسی چیز نے انھیں گرا دیا ہو۔