سورة الاعراف - آیت 87
وَإِن كَانَ طَائِفَةٌ مِّنكُمْ آمَنُوا بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ وَطَائِفَةٌ لَّمْ يُؤْمِنُوا فَاصْبِرُوا حَتَّىٰ يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَنَا ۚ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اگر تم میں سے کچھ لوگ اس حکم پر جس کو دے کر مجھ کو بھیجا گیا ایمان لے آئے ہیں اور کچھ ایمان نہیں لائے تو ذرا ٹھہر جاؤ! یہاں تک کہ ہمارے درمیان اللہ فیصلہ کئے دیتا ہے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَاصْبِرُوْا حَتّٰى يَحْكُمَ اللّٰهُ: یہ انھیں کفر پر صبر کا حکم نہیں بلکہ انھیں اﷲ کے عذاب سے ڈرایا ہے، جیسا کہ دوسرے مقام پر فرمایا : ﴿فَتَرَبَّصُوْۤا اِنَّا مَعَكُمْ مُّتَرَبِّصُوْنَ۠﴾ [ التوبۃ : ۵۲ ] ’’سو انتظار کرو، بے شک ہم ( بھی) تمھارے ساتھ انتظار کرنے والے ہیں۔‘‘