سورة الاعراف - آیت 41

لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ان کے لئے آتش دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر (اسی کا) اوڑھنا ہوگا (١) اور ہم ایسے ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

لَهُمْ مِّنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ ....: ’’ غَوَاشٍ ‘‘یہ’’ غَاشِيَةٌ ‘‘کی جمع ہے، ڈھانپنے والے، یعنی نیچے اور اوپر آگ ہو گی۔ دیکھیے سورۂ عنکبوت (۵۴،۵۵) ’’ الظّٰلِمِيْنَ ‘‘سے مراد یہاں مشرک ہیں، کیونکہ آیات کو جھٹلانا اور ان سے تکبر کرنا مسلمان کا کام نہیں۔