سورة الاعراف - آیت 35

يَا بَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِّنكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ آيَاتِي ۙ فَمَنِ اتَّقَىٰ وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اے اولاد آدم! اگر تمہارے پاس پیغمبر آئیں جو تم میں ہی سے ہوں جو میرے احکام تم سے بیان کریں تو جو شخص تقویٰ اختیار کرے اور درستی کرے سو ان لوگوں پر نہ کچھ اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہونگے (١

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(25) اللہ تعالیٰ نے ابتدائے آفر ینش سے بنی آدم کو خبر دی ہے کہ وہ اپنے انبیاء ورسل کو ان کے پاس بھیجا کرے گا، جو اس کی آیتیں انہیں سنا یا کریں گے، تو جو کوئی تقوی اور اصلاح کی راہ اختیار کرے گا قیامت کے دن اسے کوئی خوف وغم لاحق نہیں ہوگا، اور جو کوئی اس کی آیتوں کو جھٹلائے گا، اور کبر وعناد سے کام لے گا اس کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔