سورة الاعراف - آیت 13

قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا يَكُونُ لَكَ أَن تَتَكَبَّرَ فِيهَا فَاخْرُجْ إِنَّكَ مِنَ الصَّاغِرِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

حق تعالیٰ نے فرمایا تو آسمان سے اتر (١) تجھ کو کوئی حق حاصل نہیں کہ تو آسمان میں رہ کر تکبر کرے سو نکل بیشک تو ذلیلوں میں سے ہے۔ (٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(9) اللہ تعالیٰ نے ابلیس کو مخاطب کر کہا کہ چونکہ تو نے میرے حکم کی مخالفت کی ہے اس لیے تو جنت سے نکل جا، یہ جگہ اللہ کے نافرمانوں کے لئے نہیں ہے، بعض لوگوں نے اس کی تفسیر یہ بیان کی ہے کہ تو جس مقام پر اب تک تھا ذلیل وخوار ہو کر اب اس سے نیچے چلا جا۔ اب وہ مقام تجھے نہیں مل سکتا، اس لیے کہ وہ اطاعت کرنے والے اور خشوع اختیار کرنے والے کا مقام ہے۔